مسئلہ ثالث کا نہیں بلکہ واشنگٹن کا غیر معقول رویہ ہے: ایرانی وزیر خارجہ
3
M.U.H
24/07/2026
تہران: سید عباس عراقچی نے یہ بات عراقی وزیر اعظم علی فلاح الزیدی کی استقبالیہ تقریب کے بعد قومی نشریاتی ادارے کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو واشنگٹن کے ساتھ پیغامات کے تبادلے میں ثالث کے ساتھ کوئی مشکل نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اصل رکاوٹ امریکہ کا غیر منطقی، حد سے زیادہ اور تسلط پسندانہ رویہ ہے جو سفارت کاری کے راستے پر آگے بڑھنے نہیں دے رہا۔
سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ جب تک امریکہ کے اس رویئے تبدیلی نہیں آتی اور ایرانی قوم اور اس کے مفادات کا احترام نہیں کیا جاتا صورتحال میں پیشرفت کا کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کسی پیغام یا جواب کی ضرورت نہیں بلکہ امریکہ کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی (WAA) کے مطابق عراقی وزیر اعظم علی فلاح الزیدی سرکاری دورے پر آج سہ پہر تہران پہنچے۔ عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی کے مطابق الزیدی اس دورے کے دوران خطے میں کشیدگی کو روکنے کی کوششوں اور تجارت، نقل و حمل کے بارے میں مشاورت کریں گے۔