امریکی فوج کا ایرانی جزیرے خارگ میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
10
M.U.H
06/09/2026
امریکی فوج نے ایرانی جزیرے خارگ میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ سینٹکام نے کہا کہ کارروائی ایران کی جانب سے امریکی نیوی کے جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی۔ سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے لیے امریکی پیغام بالکل واضح ہے، اگر وہ امریکا کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنائيں گے تو ہم ان کے تین جہازوں کو نشانہ بنا کر انہيں زیادہ بھاری معاشی نقصان پہنچائيں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی کوہ کلنگ میں مشتبہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران جنگ کو فوجی تنازع کہتے ہیں، یہ فوجی تنازع معمولی بات ہے، ویت نام اور دیگر تنازعات میں ہزاروں امریکی مارے گئے تھے، لیکن ایران میں 18 سپاہی مارے گئے، جو بڑی بات نہیں۔