ایران نے غیر ملکی تیل بردار جہازوں پر 10 فیصد کارگو فیس معطل کردی
2
M.U.H
10/09/2026
تیل، گیس اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات لے جانیوالے بحری جہازوں کو عارضی ریلیف دیا گیا ہے، ایران نے تیل، گیس اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے غیر ملکی بحری جہازوں پر عائد 10 فیصد کارگو فیس عارضی طور پر معطل کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق غیر ملکی بحری جہازوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر وصول کی جانے والی کارگو فیس کو فی الحال معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارگو فیس کی معطلی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایرانی حکومت اضافی ٹیکس وصول کیے جانے والی اشیاء کی فہرست جاری نہیں کر دیتی۔