آئی آر جی سی نیوی نے امریکی دہشت گرد فوج کی ریموٹ کنٹرول ویسل کو غرق کردیا
2
M.U.H
10/09/2026
تہران: سپاہ پاسداران نقلاب کی بحریہ کے تازہ ترین اعلامیے کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج نے ہمارے جوانوں کے ساتھ براہ مقابلہ آرائی کے خوف سے متعدد ریموٹ کنٹرول ویسل ہمارے ساحلوں کی جانب روانہ کیں ہیں۔
اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلے راستے پر دشمن کے ریموٹ کنٹرول ویسل کو نشانہ بنا کر سمندر میں غرق اور اس کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ غرق ہونے والی اس سیل ڈرون ویسل کا باڈی نمبر 5838 بتایا گيا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ہمارے جوانوں کے اسمارٹ انٹیلی جینس کنٹرول میں ہے اور اس اسٹریٹجک آبنائے میں کسی بھی دشمن کی موجودگی کی صورت میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔