کینیڈا اور یورپ کو قریبی اتحاد قائم کرنا چاہیے، وزیراعظم مارک کارنے کا مطالبہ
3
M.U.H
18/09/2026
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے یورپی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کو یورپی یونین کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کی تجویز کو سراہا۔ مارک کارنے نے کہا کہ یورپ اور کینیڈا ساتھ ملکر مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے واضح کیا کینیڈا امریکا اور چین کے مقابلے میں کوئی تیسرا طاقتور بلاک بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ کینیڈین وزیراعظم صحافیوں سے گفتگو میں بولے مستقبل کے تعلقات کی نوعیت کا نام یورپی یونین طے کرے گی، ان کی تقریر کا ارکان نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ کارنے نے ایسوسی ایٹ ممبر کی اصطلاح استعمال نہیں کی تاہم کہا وہ اس تجویز میں موجود عزائم کو سراہتے ہیں، ان کے بقول یورپ اور کینیڈا الگ الگ مضبوط ہیں لیکن ساتھ مل کر مزید مضبوط ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا امریکا اور چین کے مقابلے میں کوئی تیسرا طاقتور بلاک بنانے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ اس کا مقصد ایسی مضبوطی پیدا کرنا ہے جس سے کوئی ملک کینیڈا یا یورپ کی کھلی منڈیوں کو کنٹرول، خودمختاری کو متاثر، علاقائی سالمیت کو خطرے میں یا آزادیوں اور جمہوریتوں کو کمزور نہ کر سکے۔ انہوں نے بعد میں صحافیوں سے کہا مستقبل کے تعلقات کی نوعیت کا نام کیا ہوگا، یہ فیصلہ یورپی یونین کرے گی جبکہ کسی بھی معاہدے میں نام سے زیادہ اس کا عملی مفاد اور مواد اہم ہوگا۔