امریکی انتخابات کے نتائج پر اسپیکر قالیباف کا ردعمل
6
M.U.H
04/11/2026
تہران: ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ مسترد کردی ہے اور ہم ان کے اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔
اسپیکرڈاکٹر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی عوام نے انتخابات میں جنگ مسترد کردی ہے۔
انھوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی حکومت کی جنگ پسندی کی بابت خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چاہے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یا زندگی کے اخراجات کے دباؤ کی وجہ سے،امریکی عوام نے جنگ مسترد کردی ہے اور ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔
اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے اپنے آقاؤں اور بین الاقوامی بلیک میلروں کو خوش کرنے کے لئے، اپنے عوام کے مینڈیٹ سے خیانت کی تو اس کی سمجھ میں آجائے گا کہ ہمارا جواب اس کے لئے، کس طرح ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوجائے گا۔