ایران کی جنگ ریپبلکنز کی ہار کی وجہ ہے: وینس کا اعتراف
6
M.U.H
04/11/2026
تہران: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست کے بعد ایک ٹویٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی وجہ ایران کے خلاف جنگ ہے۔
جے ڈی وینس نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بالواسطہ طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بھی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی وجوہات میں شمار کیا۔
وینس نے ایک ٹویٹ میں لکھا: "ہماری شکست کی بنیادی وجہ تقریباً سب پر واضح ہے۔ ایک ماہر رائے شماری نے پتہ لگایا کہ 2024 میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے بہت سے لوگ ناراض ہیں اور انھوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کو ووٹ دیں گے۔"
امریکا کے نائب صدر نے مزید لکھا ہے: "انھوں نے ان ووٹروں سے، جنھوں نے ہم سے منہ موڑ لیا تھا پوچھا کہ کون سی چیز انھیں دوبارہ ہمارے ساتھ آنے پر آمادہ کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق، ووٹروں کے اہم جوابات میں جنگ کا خاتمہ، اسرائیل کے ساتھ امریکا کے تعلقات میں تبدیلی، زندگی کے اخراجات اور مہنگائی پر توجہ مرکوز کرنے اور امریکا کو اولیت دینے جیسی باتیں شامل تھیں۔
وینس نے مزید کہا: "ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔ خود صدر نے بھی کل رات یہی بات کہی تھی۔"