جنرل محسن رضائی:ایران کے افزودہ یورینیئم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا
3
M.U.H
11/11/2026
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے روسی دوستوں پر واضح کردیا ہے کہ افزودہ یورینیئم ایران میں ہی رہے گا اور ہم خود اس سے استفادہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ایٹمی ایندھن سے چلنے والے بحری جہازوں اور آبدوزوں کی ڈیزائننگ کے لئے افزودہ یورینیئم کی ضرورت ہے۔
جنرل محسن رضائی نے اس ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم سائبر وارمیں مہارت کی اعلی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور امریکی ڈرون طیاروں کو اپنے کنٹرول میں لے کر، انہیں زمین پر اتار سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کے ہر قسم کے نئے حملے پر ہم اس کے دور ترین فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائيں گے۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ مغربی ایشیا کے سبھی محاذوں بالخصوص لبنان میں جنگ کا خاتمہ ہماری بنیادی شرائط میں شامل ہے۔