ماسکو: ماریا زاخارووا نے بدھ کے روز صحافیوں کے سوالات کے جواب میں مزید کہا: ایسے اقدامات ایران کی معیشت کے انہدام کا باعث نہیں بنیں گے۔
انہوں نے واضح کیا: واشنگٹن کا اس نئے ادارے کی تشکیل کا مقصد ایران کی سرحدوں سے دوہرے استعمال کی اشیاء کی منتقلی کو روکنا بتایا گیا ہے، لیکن ماسکو اس اقدام کو کشیدگی پیدا کرنے والا اور اشتعال انگیز سمجھتا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا: ہم ایرانی حکام کے اس بیان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں کہ اقتصادی دباؤ کا تسلسل ایران کی معیشت کے انہدام کا باعث نہیں ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا: پینٹاگون نے بحیرہ خزر میں نقل و حمل کے راستوں کو بھی اس نئی ٹاسک فورس کی ذمہ داری کے دائرے میں شامل کیا ہے یہ اقدام بحیرہ خزر کے ساحلی ممالک کے حقوق اور مفادات کے خلاف ایک واضح خطرہ ہے، ایسے ممالک جو آزادی و خودمختاری کے مالک ہیں۔
زاخارووا نے کہا: بحیرہ خزر کے علاقے میں سلامتی ، اس بحیرہ کے پانچ ساحلی ممالک کا اندرونی معاملہ ہے اور امریکا کے اعلان کردہ منصوبے کو عملی شکل دینے کی کسی بھی کوشش سے یہ بحران ملحقہ علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔