آبنائے ہرمزمیں خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکر تباہ
5
M.U.H
11/11/2026
تہران: سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے مزید دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگئے جس کے بعد دھماکے سے نذرآتش ہوگئے۔
سپاہ نیوی کے مرکز اطلاعات نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات جارح اور دہشت گرد امریکی فوج کے جنگی طیاروں کے سائے میں، دو آئل ٹینکروں نے آبنائے ہرمز میں خطرناک غیر قانونی راستے سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش کی لیکن بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ان میں دھماکہ ہوگیا اورپھر وہ بھیانک آگ میں گرفتار ہوگئے۔
سپاہ نیوی کے مرکز اطلاعات نے بتایا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب ان دونوں آئل ٹینکروں نے نیویگیشن اور اپنی شناخت کے سسٹم آف کردیے تھے اور دہشت گرد امریکی فوج کے ایک افسر کے کہنے پرغیر قانونی راستے کا انتخاب کیا تھا لیکن سمندری بارودی سرنگوں نے تیل کے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام بنادی اور دہشت گرد سینٹکام کمانڈر کے سیاہ کارنامے میں ایک اور اضافہ ہوا۔ سپاہ نیوی نے اپنے اعلامیہ میں جرائم پیشہ امریکی فوج کے افسران کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ میڈیا کو اپنا جھوٹ سچ دکھانے کے لئے، ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر آبنائے ہرمز سے نکلنے کا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہيں ہے، آبنائے ہرمز کی فضائی تصاویر سارا مراجرا بغیر کسی سنسرکے دکھا دیتی ہیں۔