جنرل رضایی کا ٹرمپ پر طنز: پرانی تصویر سے ماضی کا نظام واپس نہیں لایا جا سکتا
16
M.U.H
22/11/2026
تہران:جنرل محسن رضائی نے اپنی پوسٹ میں لکھا: دنیا بدل چکی ہے،پرانی تصویروں سے موجودہ نظام کو ماضی میں واپس نہیں منتقل کیا جا سکتا۔
جنرل محسن رضایی نے ایکس پر اپنی اس پوسٹ میں لکھا:2026 کا ایران، 1943 کی تہران کانفرنس اور 1945 کی یالٹا کانفرنس والا ایران نہیں ہے جیسا کہ 2026 کا امریکا بھی اس دور کا امریکا نہیں ہے اور اب وہ جنگ میں فاتح کی بجائے ایک شکست خوردہ ملک بن چکا ہے۔
انہوں نے آخر میں لکھاہے : دنیا بدل چکی ہے،پرانی تصویروں سے موجودہ نظام کو ماضی میں واپس نہیں منتقل کیا جا سکتا۔