معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
19
M.U.H
22/11/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں نئے سال کے بعد فوجی حملوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جھکاؤ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جانب ہے۔ فاکس نیوز کے صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکرات کار پیشہ ورانہ طور پر باتوں میں الجھانے کے ماہر ہیں، ایرانی حکام ہر وقت باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔ امریکی صدر نے ایرانی حکام کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی کو آزمانے کی کوشش کریں گے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے تمام ایرانی آئل ٹینکرز سمندر کی تہہ میں پہنچ جائیں گے۔ ایرانی آئل ٹینکرز کا بھی ایرانی بحریہ جیسا انجام ہوگا اور تمام ٹینکرز سمندر برد ہوجائیں گے۔