ٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو ویٹو کا حق استعمال کرنے کی دھمکی
18
M.U.H
22/11/2026
امریکی دہشت گرد صدر نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بھاری شکست کے بعد دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے ان کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ ویٹو کا حق استعمال کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اپنی ایک تصویر شائع کی ہے، جس میں وہ ایسی ٹوپی اور سوٹ پہنے ہوئے ہیں جن پر لفظ ’’ویٹو‘‘ درج ہے۔
ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بھاری شکست کے بعد دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو وہ ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو روک دیں گے۔