لبنان: بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دہشتگرد صیہونی فوجیوں کی شدید بمباری
41
M.U.H
21/10/2024
صیہونی فوج نے لبنان کے عوام کے خلاف اپنی بربریت کے سلسلے میں ایک بار پھر اس ملک کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ لبنانی ذرائع نے صیہونی غاصب افواج کی طرف سے بیروت کے جنوبی مضافات میں وسیع بمباری کی اطلاع دی ہے۔ اس کے علاوہ صہیونیوں نے شبعا کے علاقے پر 2 حملے کیے۔
لبنان کے جنوبی علاقوں کو بھی صیہونی فضائیہ اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مشرقی لبنان میں وادی بیکا صہیونی جنگجوؤں کی جانب سے بمباری کے دیگر علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس حوالے سے صہیونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی نواحی علاقوں پر آج کے حملوں میں بڑی تعداد میں عمارتیں شامل ہیں۔