نیتن یاہو غزہ میں جنگی جرائم اور نسلی تطہیر کا مرتکب ہو رہا ہے:برنی سینڈرز
21
M.U.H
03/12/2024
سینئر آزاد امریکی سینیٹر، برنی سینڈرز نے غزہ کی پٹی میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں انجام پانے والے جنگی جرائم اور نسلی تطہیر کی ایک مرتبہ پھر تصدیق کی ہے۔
اس بارے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہ موشے یعلون، سابق وزیر جنگ (اسرائیل) کا یہ کہنا درست ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ مزید فوجی اہلکار بھی اس کے ساتھ شامل ہو جائیں گے! برنی سینڈرز نے لکھا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی عبوری صہیونی دہشتگرد کابینہ غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسلی تطہیر کا ارتکاب کر رہی ہے!
سینیئر امریکی یہودی سینیٹر نے مزید لکھا کہ فلسطینی شہریوں کو بھوکا رکھ کر اور دسیوں ہزار عام شہریوں کا قتل عام کرتے ہوئے، آپ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کا دعوی ہرگز نہیں کر سکتے!