تہران کے ساتھ تعاون بین الاقوامی قوانین پر مبنی ہے،ایران کے ساتھ تجارت اہم:روسی صدر
9
M.U.H
18/01/2025
ماسکو : روس کے صدر نے کہا ہے کہ روس اور ایران بین الاقوامی سطح پر مشرق وسطی اور قفقاز جیسے مشترکہ امور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہيں۔
جمعہ کے روز کریملن ہاوس میں ایران اور روس کے درمیان تعاون کے جامع مشترکہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ارنا کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں ولادیمیر پوتین نے کہا: " فریقین یوکرین میں تصادم پر توجہ دے رہے ہيں اور ہمارے ساتھیوں کو بخوبی علم ہے کہ ہم لوگ عالمی قوانین کے مطابق معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں تعاون کر رہے ہيں۔
پوتین نے زور دیا کہ 85 ملین کی آبادی والے ایران جیسے بڑے ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات اہم ہیں۔
انہوں نے کہا: ماسکو میں جناب پزشکیان سے بات چیت میں ہم نے اس پر گفتگو کی ہے کہ رکاوٹوں کو دور کرکے فریقین کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔