نیٹ ورک المسیرہ نے منگل کی صبح امریکی جنگی طیاروں کی یمن کے دو صوبوں پر حملوں کی خبر دی۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی ذرائع نے منگل کی صبح امریکی دہشت گردوں کے حملوں کی مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ المسیرہ نیٹ ورک نے اس حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے ضلع الحزم کے قریب الجحف اور القدیر علاقوں کو تین بار بمباری کا نشانہ بنایا۔ چند منٹ بعد المسیرہ کے رپورٹر نے صوبہ مأرب سے بھی بتایا کہ امریکیوں نے ضلع العبدیہ کو بھی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ 15 مارچ سے امریکی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں اسرائیل سے وابستہ جہازوں کی حمایت کے لیے یمن کی سرزمین پر فضائی حملے دوبارہ شروع کیے اور ان میں شدت پیدا کی۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکیوں کے دعووں کے برعکس، جو انہوں نے فوجی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا کہا، وہ شہری عمارتوں اور غیر فوجی مقامات کو نشانہ بنا کر یمنی عوام کو شہید کر رہے ہیں۔