بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے تہران پہنچنے سے قبل فرانسیسی اخبار لی موندے کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے!
انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی کی شرکت کے بغیر ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ محض ایک کاغذی کاروائی ہوگی، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں، تاہم جوہری بم بنانے کے لئے درکار صلاحیت موجود ہے۔
رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے لئے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، لیکن یہ زیادہ دور نہیں ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے۔