نئی دہلی:ہندوستانی فوج نے ہفتہ کی صبح امرتسر کی خاصہ چھاؤنی کے اوپر پرواز کرنے والے پاکستانی مسلح ڈرونز کو تباہ کر دیا اور اسلام آباد کو ہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہ کرنے کی سخت تنبیہ جاری کی ہے۔
فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے مغربی سرحدوں پر ڈرون حملوں اور دیگر ہتھیاروں کے ذریعے کھلی اشتعال انگیزی جاری ہے۔فوج نے بتایا کہآج صبح تقریباً 5 بجے کے قریب، امرتسر کے خاصہ چھاؤنی کے اوپر کئی دشمن مسلح ڈرونز پرواز کرتے نظر آئے۔ ہمارے فضائی دفاعی یونٹس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرونز کو تباہ کر دیا۔فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کی خودمختاری کو پامال کرنے اور شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کھلی کوشش ناقابل قبول ہے۔