امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کو سخت اور مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم بہت سخت گیر اور مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایران سے معاہدے کے لیے کوششیں کر رہی ہے لیکن ایرانی ٹیم کی سختی مذاکرات کو مشکل بنا رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اگر ایران سے معاہدہ نہ ہو سکا تو متبادل راستے اپنائے جائیں گے، جن کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں تاکہ جانوں کا ضیاع اور تباہی روکی جاسکے لیکن ایرانیوں کے مطالبات ایسے ہیں جو ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی جاری رکھنا چاہتا ہے، جو امریکہ کو قبول نہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ان کی پیشکش کا جو جواب دیا، وہ ناقابل قبول تھا۔