صیہونی فضائیہ کے وہ اڈے تباہ کردیئے گئے جہاں سے ایرانی سرزمین پر گستاخانہ حملے کئے گئے تھے: سپاہ پاسداران انقلاب
18
M.U.H
18/06/2025
تہران:آپریشن وعدہ صادق 3 کی دسویں لہر میں جو منصوبہ بندی کے ساتھ موثرانداز میں انجام پائی، صیہونی فضائیہ کے وہ اڈے تباہ کردیئے گئے جہاں سے ایرانی سرزمین پر گستاخانہ حملے کئے گئے تھے۔
ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ رابطہ عامہ نے آپریشن وعدہ صادق 3 کی دسویں لہرکے بارے میں، اپنا اعلامیہ نمبر 9 جاری کیا ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:
سرزمین ایران اسلامی پر صیہونی حکومت کی گستاخانہ جارحیت کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس ڈیویژں کے سپاہیوں نے اپریشن وعدہ صادق 3 کی دسویں لہر میں پوری دقت کے ساتھ موثر انداز میں ، صیہونی فضائیہ کے ان مراکز کو نشانہ بنایا جہاں سے سرزمین ایران پر حملے کئے گئے تھے۔
اسی طرح اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے یہ پیچیدہ حملے تسلسل کے ساتھ، مرحلہ وار جاری رہیں گے