کرائے کے امریکی قاتل غزہ میں 550 فلسطینیوں کو شہید کر چکے ہیں: جوزپ بورل
41
M.U.H
04/07/2025
یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ جوزپ بورل نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں موجود کرائے کے امریکی قاتل گذشتہ 30 روز میں کم از کم 550 عام فلسطینیوں کو، امداد کے بہانے، قتل کر چکے ہیں۔ اپنے بیان میں اس حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں عام شہری بھوک سے نبردآزما ہیں، جوزپ بورل نے انکشاف کیا کہ ان بھوکے پیاسے فلسطینی شہریوں کو "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کی نگرانی میں چلنے والے نام نہاد "خوراک کی تقسیم کے مراکز" تک پہنچنے کی کوشش کے دوران عمدی طور پر گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا جاتا ہے، جو کہ انتہائی "خوفناک" عمل ہے۔
جوزپ بورل نے مزید کہا کہ "کرائے کے امریکی قاتلوں" نے صرف گذشتہ 1 ماہ کے دوران ہی غزہ کی پٹی میں کم از کم 550 فلسطینی شہریوں کو خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران قتل کیا ہے درحالیکہ یورپی کمیشن اور یورپی کونسل ان واقعات پر بالکل خاموش ہے! یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ یہ دونوں یورپی ادارے "غزہ میں ہونے والے تمام جرائم" کے خلاف کارروائی کرنے کی ذرہ برابر خواہش بھی نہیں رکھتے!