خود مختار ریاست بننے پر ہتھیار فلسطینی فوج کے حوالے کر دیں گے:حماس رہنماء غازی حمد
12
M.U.H
27/09/2025
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنماء غازی حمد نے اعلان کیا ہے کہ خود مختار ریاست بننے پر ہتھیار فلسطینی فوج کے حوالے کر دیں گے۔ واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو میں غازی حمد نے کہا کہ حماس کو منظر عام سے غائب کرنے کا کوئی بھی فارمولہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے خون نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات منجمد ہوچکے ہیں۔ حماس کے سینیئر رہنماء نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑی، تاہم کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا، حملے کے بعد کے نقصانات کی ذمے داری حماس پر عائد نہیں کی جاسکتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ خود مختار ریاست بننے پر حماس ہتھیار فلسطینی فوج کے حوالے کرے گی۔