مہاراشٹرا میں آئی لو محمدؐ رنگولی پر تنازعہ،پولیس کا لاٹھی چارج
15
M.U.H
30/09/2025
ممبئی:مہراشٹرا کے اہلیہ نگر کے ملی واڑہ علاقے میں اتوار کی رات (28 ستمبر) کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب کسی نے سڑک کے کنارے آئی لو محمدؐ کی رنگولی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق صبح ایک ویڈیو وائرل ہوا جس نے مسلم نوجوانوں کو مصروف اہلیہ نگر۔سمبھاجی ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کرنے پر اکسایا۔مقامی لوگوں نے قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر ایف آئی آر درج کی اور رنگولی بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ توپخانہ تھانے کے حدود میں مظاہرین جمع ہوئے۔ پولیس نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تو احتجاج بے قابو ہوگیا اور سنگباری شروع ہوگئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ اس سلسلہ میں 30 افراد کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کیلئے ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی۔وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے واقعہ کے بارے میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق ہے، لیکن اس طرح لوگوں کے درمیان تناؤ پیدا کرنا غلط ہے۔