حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاری کا اعلان کردیا
22
M.U.H
08/12/2025
تہران: حماس تنظیم کے سینیئر رکن باسم نعیم نے اعلان کیا ہے کہ یہ تنظیم غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تحت، ہتھیاروں کے سلسلے میں پیش کش پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔
باسم نعیم نے ایسوشیئیٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس ہتھیاروں کو غیرفعال کرنے کی پیش کش پر غور کرے گا۔
انہوں نے قطری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اس سے قبل حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے اسلامی استقامتی تنظیم حماس کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود صیہونی حکومت عام شہریوں کو مختلف بہانوں کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے اور غذا، طبی وسائل اور شہری زندگی بحال کرنے کے لیے ضروری وسائل کی ترسیل میں بھی رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
یہ جارحیتیں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ ثالث ممالک اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔