یوکرین کے صدر مجوزہ امریکی امن منصوبہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں:صدر ڈونلڈ ٹرمپ
27
M.U.H
09/12/2025
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ اور یوکرین کے وفود کے درمیان سہ روزہ مذاکرات کے اختتام پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ زیلنسکی مذاکرات کی پیش رفت میں رکاوٹ ہیں۔
امریکی صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مجھے تھوڑی مایوسی ہو رہی ہے کہ یوکرینی صدر نے ابھی امن کی تجویز کو پڑھا نہیں ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے خیال میں روس، امریکہ کے مجوزہ امن منصوبے سے متفق ہے کہا کہ ایسی حالت میں کہ یوکرین کے عوام بھی اس تجویز کے عاشق ہیں لیکن مجھے یقین نہیں کہ زیلنسکی اس سے اتفاق کریں گے۔
دریں اثنا، امریکی صدر ڈوناڈ ٹرمپ کے بیٹے جونیئرٹرمپ نے کہا ہے کہ ممکن ہے ان کے والد یوکرین امن کے عمل سے باہر نکل جائیں۔
جونیئرٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ممکن ہے ان کے والد یوکرین امن کے عمل سے باہر نکل جائیں کیونکہ یہ مسئلہ امریکیوں کی ترجیح میں نہیں ہے اور یورپ کو مزید ٹھوس پروگرام پیش کرنے چاہئیں۔