وینزویلا کی ساحل کے قریب امریکی فوج کی بحری جہاز کے خلاف کارروائی
18
M.U.H
11/12/2025
امریکی فوج نے وینزویلا کی ساحلوں کے نزدیک نام نہاد پابندیوں کی خلاف ورزی کے بہانے ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
امریکی افواج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب سمندری حدود میں ایک آئل ٹینکر کو یہ دعوی کرتے ہوئے روک کر تحویل میں لے لیا ہے کہ مذکورہ جہاز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
باخبر ذرائع نے بلومبرگ کو بتایا ہے کہ امریکی فورسز نے ایک ایسے آئل ٹینکر کا سراغ لگا کر اسے روک لیا جس پر امریکہ نے پابندی عائد کر رکھی تھی۔ یہ کارروائی وینزویلا کے قریب سمندری پانیوں میں انجام دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تاحال اس جہاز کی شناخت، اس کی ممکنہ منزل، یا ضبطی کے بعد اسے کہاں منتقل کیا گیا، اس حوالے سے کوئی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
امریکی حکام کی جانب سے بھی اس واقعے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس اقدام کو سمندری آزادی کے خلاف اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔