فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے:اسپین
13
M.U.H
11/12/2025
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے بدھ کے روز فلسطینی خود مختار انتظامیہ کے صدر سے ملاقات میں زور دیا کہ ان کا ملک غزہ میں قتل عام کے ذمہ داران کے بین الاقوامی محاکمے کے لیے پرعزم ہے۔ سانچز نے مادرید میں فلسطینی خود مختار انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی میزبانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسپین ہمیشہ دوست ملک فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اسپینی اخبار ال پائیس کے مطابق، پیڈرو سانچز نے خاص طور پر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں قتل عام کے بین الاقوامی محاکمے کے لیے اپنی پابندی کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم اسپین نے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی کے ذمہ داران دیر یا بدیر جوابدہ ہوں گے تاکہ متاثرہ افراد انصاف اور معاوضے تک پہنچ سکیں اور اتنی بڑی تباہی دوبارہ نہ ہو۔ اسپین ہمیشہ دوست ملک فلسطین کے ساتھ رہے گا۔ محمود عباس نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم سانچز کی کوششوں اور فلسطین کے ملک کے طور پر رسمی شناخت دینے کے تاریخی فیصلے کے لیے شکریہ ادا کیا۔