ٹرمپ کا پلان اے ناکام ہو چکا، پلان بی اس سے بھی بری طرح ناکام ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
28
M.U.H
06/03/2026
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا “پلان اے”، جس کا مقصد فوری اور آسان فوجی کامیابی حاصل کرنا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا “پلان اے”، جس کا مقصد فوری اور آسان فوجی کامیابی حاصل کرنا تھا، ناکام ہو چکا ہے اور “پلان بی” کو اس سے بھی بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک منفرد معاہدے تک پہنچنے کا موقع ضائع ہو گیا، کیونکہ “امریکہ سب سے آخر میں” کی سوچ رکھنے والے حلقوں نے مذاکرات میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کو چھپا دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ “اسرائیل پہلے” کی پالیسی دراصل ہمیشہ “امریکہ آخر میں” ثابت ہوتی ہے۔