ثالثی کی خواہش رکھنے والے جنگ کی آگ بھڑکانے والوں سے بات کریں:صدر پزشکیان
17
M.U.H
07/03/2026
ایرانی صدر نے ثالثی کی خواہش رکھنے والے ممالک سے کہا ہے کہ ایران کے بجائے خطے کو جنگ میں دھکیلنے والوں سے بات کریں۔
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ثالثی کا ارادہ رکھنے والے ممالک ایران کے پاس نہ آئیں۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور صلح کے عزم پر قائم ہیں البتہ اپنی عزت اور ملکی حاکمیت کا دفع کرنے میں ذرہ برابر کوتاہی نہیں کریں گے۔
ایرانی صدر نے ثالثی کی خواہش رکھنے والے ممالک سے کہا کہ وہ ان لوگوں سے بات کریں جنہوں نے ایرانی عوام کو نظرانداز کرتے ہوئے جنگ کی آگ بھڑکائی ہے۔