زمینی حملے کا مقابلہ کرنیکے لیے مکمل تیار ہیں: سید عباس عراقچی
33
M.U.H
06/03/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی ہے اور ہم امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ہمارے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی امریکی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا اور ہم امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران جو حملہ ہوا اس نے ہمیں آئندہ کسی بھی مذاکرات سے مایوس کیا ہے، مذاکرات کے دوران ہم پر امریکی حملے کے بعد ہمیں امریکہ سے مذاکرات کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ہمارا آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جنگ جاری رہنے پر ہم تمام آپشنز پر غور کر سکتے ہیں۔