حزب الله پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے:محمد باقر قالیباف
11
M.U.H
26/03/2026
گزشتہ شب لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے صیہونی رژیم کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے، جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ "مجلس شوریٰ اسلامی" كے سپیكر "محمد باقر قالیباف" نے کہا کہ حزب الله پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک رات میں حزب الله کی 87 کارروائیاں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ بہت سے سرپرائز آنے والے ہیں۔ محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی ایک انٹرویو میں کہہ چکا ہوں کہ حزب الله پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ حزب الله نے برق رفتار آپریشنز، صیہونی ہتھیاروں اور فوجیوں کو گہرا نقصان پہنچا کر شہید سید حسن نصر الله کے وعدوں کو سچا ثابت کر دیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ حزب الله، اسلام کا فخر ہے۔ جان لو کہ حیرت انگیز کارروائیاں ہونے والی ہیں۔ منتظر رہو۔