اگر افرادی قلت کا بحران فوری طور پر حل نہ ہوا تو فوج اندرونی طور پر ختم ہو جائے گی، اسرائیلی فوجی سربراہ
12
M.U.H
26/03/2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے حکومتی عہدیداروں کو غیر معمولی خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر افرادی قلت کا بحران فوری طور پر حل نہ ہوا تو فوج اندرونی طور پر ختم ہو جائے گی۔ اسرائیل کے نجی نیوز چینل 'کان کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی مشنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن فعال ڈیوٹی کے لیے تیار فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایال زامیر کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومتی عہدیداروں نے سلامتی کے اداروں کی جانب سے چار لاکھ پچاس ہزار ریزرو فوجیوں کو شامل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں جنگی مشنوں میں توسیع، غزہ کی پٹی کے نصف حصے پر کنٹرول برقرار رکھنا اور اسرائیلی بستیوں کی حفاظت جیسے عوامل کو فوجیوں کی کارکردگی میں نمایاں کمی اور تھکاوٹ کا سبب قرار دیا گیا ہے۔