اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج فارس اور خلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایران
45
M.U.H
13/04/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور بحری قزاقی کے مترادف ہے۔ ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کرے گا، اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج فارس اور خلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔