اقوام متحدہ کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم
48
M.U.H
22/04/2026
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران امریکا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور اعتماد سازی نیز سفارتکاری کو آگے بڑھانے کے لئے اہم موقع ہے۔
اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ ہم سبھی فریقوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا خیر مقدم اور ایسے اقدامات سے پرہیزکریں جو جنگ بندی کو کمزور کرسکتے ہوں۔
انھوں نے اسی کے ساتھ پائیدار اور دائمی راہ حل کے لئے مذاکرات میں حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔