ہمیں امریکا سے متضاد پیغامات موصول ہوئے: ترجمان وزارت خارجہ
49
M.U.H
22/04/2026
تہران: دفتر خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ نہ کئے جانے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ امریکا نے متضاد پیغامات ارسال کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بی بی سی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ اب تک مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ بالکل واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمیں امریکا سے متضاد پیغامات ملے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس درمیان امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متعدد اقدامات بھی انجام دیئے۔
انھوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، انھوں نے گزشتہ دو دن کے دوران، ہمارے تجارتی بحری جہازوں پر حملے کئے اور توسکا بحری جہاز میں ہمارے عام شہریوں کو یرغمال بنالیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی اسی کے ساتھ، جنگی جرائم اور نسل کشی کے ارتکاب نیز ہمارے پلوں اور بجلی گھروں پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ سفارتکاری کے پابند کسی ملک کا طرزعمل نہیں ہوسکتا۔