ترجمان وزارت خارجہ: خلیج فارس ہمیشہ خلیج فارس ہی رہے گا
16
M.U.H
30/04/2026
تہران: یومِ خلیج فارس کے موقع پر ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے خلیج فارس کے نام کو تبدیل کرنا ناممکن ہے۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ یوم خلیج فارس اس حقیقت کی یاد دہانی کا دن ہے جو نہ میڈیا کے شور و غل سے بدلتی ہے نہ ہی اسے سیاسی کھیلوں سے فراموش کروایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آج کے خطے کے کشیدہ حالات میں، اس آبی خطے کا استحکام اور اس کی سلامتی صرف ایرانی قوم کے عزم کے احترام اور واضح تاریخی اور جغرافیائی حقائق کو تسلیم کرنے سے ممکن ہوسکتی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ خلیج فارس کی شناخت کو ضبط نہیں کیا جاسکتا۔
اسماعیل بقائی نے زور دیکر کہا کہ ناموں کو دنیا کی یادداشت سے مٹایا نہیں جا سکتا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پیغام کے آخر میں درج ہے کہ خلیج فارس، تاریخ کے ہم قِدم، ہمیشہ خلیج فارس ہی رہے گا۔