آبنائے ہرمز کا کوئی اور نام نہیں، سید عباس عراقچی کا امریکی صدر کو پیغام
15
M.U.H
30/04/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آج ایران میں خلیج فارس کا قومی دن ہے۔ جو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ آج کے دن تقریباََ 400 سال پر پہلے ہمارے آباء و اجداد نے یہاں سے پرتگالیوں کو نکالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینٹاگون کی جعلی اصطلاح کے باوجود امریکی صدر، خلیج فارس کا صحیح نام استعمال کریں۔ اس لئے آبنائے ہرمز کا کوئی اور نام رکھنا یا لینا سخت غلطی شمار ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے اس پر آبنائے ٹرمپ کا کیپشن دیا تھا۔