علاقائی ممالک امریکہ سے "اُدھاری سیکیورٹی" لینا بند کریں: ایران
46
M.U.H
06/05/2026
ایک انٹرویو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے، خلیج فارس کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر علاقائی طاقتوں سے "ادھاری سکیورٹی" لینے کی کوششیں بند کر دیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران کے اس دیرینہ موقف پر زور دیا کہ خلیج فارس میں حقیقی اور پائیدار سلامتی صرف اور صرف خطے کے ممالک کے درمیان مقامی تعاون اور کسی بھی غیر علاقائی مداخلت کے بغیر ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
اسمعیل بقائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کا نتیجہ "عدم تحفظ" کے سوا کچھ بھی کیونکہ واشنگٹن کے فوجی اڈوں نے اپنے میزبان ممالک کو "حقیقی تحفظ" فراہم کرنے کے بجائے ہمیشہ ہی "غیر ضروری خطرات" سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری مذاکرات اور سلامتی کے لئے مشترکہ علاقائی میکانزم کے قیام پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں رکھتا جبکہ وہ خودمختاری و مشترکہ مفادات پر مبنی مضبوط احترام کے حامل فائدہ مند تعلقات کی تعمیر کے لئے پوری طرح سے پرعزم ہے۔
اسمعیل بقائی نے کسی بھی غیر علاقائی خطرے یا جارحیت کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے گہرے عزم پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی قوم دباؤ کے سامنے کسی صورت ہتھیار نہ ڈالے گی۔