عراقچی: ایران سفارتکاری کے میدان میں سنجیدہ اور ثابت قدم ہے
50
M.U.H
06/05/2026
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچـی نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات میں سفارتکاری کے میدان میں بھی ایران کے سنجیدہ اور ثابت قدم رہنے پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں باہمی روابط اور سمجھوتوں پر عمل درآمد کاجائزہ لیا۔
انھوں نے بیجنگ میں ہونے والی اس ملاقات میں چین اور ایران کو دیرینہ دوست اور ایک دوسرے کا اسٹریٹیجک حلیف قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ملکوں کا باہمی تعاون اوراسٹریٹیجک شراکت داری پہلے سے زیادہ محکم ہوئی ہے۔
سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے تعلق سے بیجنگ کے ذمہ دارانہ طرزعمل کی قدردانی کی۔
انھو نے پاکستان کی ثالثی میں انجام پانے والے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران جس طرح دفاع کے میدان میں ثابت قدم اور سربلند رہا اسی طرح سفارتکاری کے میدان میں بھی سنجیدہ اور ثابت قدام ہے۔
چین کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی حارحیت کے مقابلے میں ایران کی استقامت وپائیداری کو قابل تعریف بتایا۔
انھوں نے کہا کہ چین کا اصولی موقف ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی غیر قانونی جنگ کی مخالفت پر استوار ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس غیرقانونی جںگ کے نتائج صرف ایران کے لئے ہی نہیں بلکہ اس خطے اوردنیا کے سبھی ملکوں اور اقوام کے لئے نقصاندہ اور المناک ہیں۔