ٹرمپ عقب نشینی پر مجبور، آزادی پروجیکٹ معطل کرنے کا اعلان
48
M.U.H
06/05/2026
ٹرمپ نے ایران کے مقابلے میں عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں آزادی پروجیکٹ منصوبے کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا
ایران کی مستقل مزاحمت کے نتیجے میں ٹرمپ اپنے منصوبے سے عقب نشینی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے آزادی پروجیکٹ کا منصوبہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ اقدام مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا، لیکن خلیج فارس میں محاصرے کی صورتحال برقرار رہے گی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان سمیت کچھ ممالک کی درخواست پر اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے سلسلے میں کیا ہے تاکہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار ہوسکے۔
امریکی صدر نے مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں بات کی، تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس معاہدے کی ٹائم لائن یا اس کا فریم ورک کیا ہوگا۔