میں معاہدہ تو چاہتا ہوں لیکن ایران کو کوئی رقم نہ دونگا، ٹرمپ کا دعوی
6
M.U.H
04/06/2026
امریکی صدر صرف کسی ایسے معاہدے کی تلاش میں ہے کہ جس سے اُسے تو فائدہ پہنچے لیکن ایران کو نہ! اس بات کا اعلان کرتے ہوئے معروف امریکی چینل سی این این کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو رعایتیں ایران سے طلب کی ہیں، وہ خود اُن کے بدلے ایران کے "کسی حق" کو ادا کرنے والا نہیں!
اس بارے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے سی این این نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو واضح انداز میں کہہ دیا ہے کہ میں کسی بھی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا جس میں امریکہ، ایران کو براہ راست رقم ادا کرے۔ ذرائع نے سی این این کو مزید بتایا ہے کہ ٹرمپ کے ایسے کسی بھی اقدام کی اصلی وجہ یہ ہے کہ وہ، اوباما انتظامیہ کے ایران کے ساتھ معاہدے (JCPOA) کے ساتھ اپنے (معاہدے کے) ممکنہ موازنے کے حوالے سے انتہائی "حساس" ہے!
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے، ایرانی اثاثوں میں سے تقریباً 1.7 بلین ڈالر کے اجراء پر باراک اوباما انتظامیہ کو بارہا شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا جبکہ سی این این ہی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے ٹرمپ کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے قبل 12 بلین ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے جاری کئے جانے کی شرط عائد کی ہے!!