ایم او یو میں واضح طور پر کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونگے: ڈونلڈ ٹرمپ
5
M.U.H
16/06/2026
امریکا کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایم او یو میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ اماراتی صدر شیخ زید بن النہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جمعہ تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران معاہدے کا متن رسمی ترتیب میں جاری کریں گے، توقع ہے کہ ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہو جائے گا، ایم او یو میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ڈیل پر نیوز کانفرنس کریں گے، جمعہ تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چند دنوں میں میڈیا کے ساتھ ایرانی مفاہمت پر جائیں گے، ایران ڈیل کو نظرثانی کے لیے کانگریس کو بھیجیں گے۔