یورپی یونین کا ایران سے فوری پابندیاں نہ ہٹانے کا اعلان
8
M.U.H
19/06/2026
یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے اور اس معاملے پر اس وقت غور کیا جائے گا، جب ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔ یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کلاس نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حالات سازگار ہوں گے تو رکن ممالک پابندیاں اٹھانے کے امکان پر غور کریں گے، تاہم فی الحال ایسا کرنے کا وقت نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس وقت ایران کے خلاف متعدد پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے، ان پابندیوں کا ہدف 700 سے زائد ایرانی افراد اور ادارے ہیں، جن پر سفری پابندیاں اور اثاثوں کے منجمد کیے جانے سمیت مختلف اقدامات نافذ ہیں۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے مستقبل کا انحصار ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پیش رفت اور ممکنہ معاہدے پر ہوگا۔