اسرائیل کیجانب سے لبنان پر مزید فضائی حملے کا اعلان
2
M.U.H
24/06/2026
قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی (Avichay Adraee) کا کہنا ہے کہ صیہونی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں علی الطاہر نامی پہاڑی علاقے میں حزب اللہ لبنان کے 2 "مسلح دہشتگردوں" پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس جارحیت کے بارے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوج نے علی الطاہر کی بلندیوں پر حزب اللہ کے 2 مسلح دہشتگردوں کو دیکھا کہ جو (لبنانی سرزمین پر قائم) سکیورٹی زون میں ہماری افواج کے لئے خطرہ تھے۔ اویخائی ادرعی نے مزید کہا کہ ان دہشتگردوں کی شناخت کے بعد صیہونی فضائیہ اور زمینی فورسز نے فوری طور پر خطرے کو بے اثر کرنے کے لئے انہیں نشانہ بنایا۔
لبنانی سرزمین پر قابض صیہونی رژیم کی یہ نئی جارحیت ایک ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ جب امریکہ نے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی پہلی شرط "لبنان میں جنگ کے فوری اور مستقل خاتمے" کا عہد کر رکھا ہے تاہم غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور صیہونی کابینہ کے اعلی حکام نے حالیہ دنوں میں بارہا دعوی کیا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی غاصبانہ موجودگی جاری رہے گی۔