مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
4
M.U.H
25/06/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپی اتحادیوں نے ایران پر حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی ہے۔ اسماعیل بقائی نے مارک روٹے کے بیان کو جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد اور اس کے وہ رکن ممالک، جو اس کارروائی میں شامل رہے ہیں، انہیں اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے خاص طور پر اٹلی اور رومانیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وضاحت دینی چاہیئے کہ انہوں نے اس تعاون کا فیصلہ کیوں کیا۔