لبنان سے انخلا کا ارادہ نہیں، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دینگے: نیتن یاہو
4
M.U.H
25/06/2026
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنے سکیورٹی زون پر بدستور قابض رہے گا اور جب تک ضرورت ہوئی وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔ اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان کے سکیورٹی زون سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہاں تعیناتی سکیورٹی ضروریات کے مطابق جاری رہے گی۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، ان کے وزیراعظم رہنے تک ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی صورت ایران کو ایٹم بم تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔