اٹلی کی وزیراعظم نے ایران کیخلاف جنگ میں تعاون کے دعوے کی تردید کردی
4
M.U.H
25/06/2026
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایران کے خلاف جنگ میں تعاون کے دعوے کی تردید کر دی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میلونی نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کے دعوے کو مسترد کر دیا، میلونی نے کہا اٹلی نے کبھی بھی ایران امریکا تنازع میں حصہ نہیں لیا، امریکی فوج کو صرف تکنیکی اور لاجسٹک معاونت فراہم کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارک روٹے نے آپریشن ایپک فیوری کے دوران اٹلی سے پانچ سو امریکی جنگی جہازوں کے اڑان بھرنے کا دعویٰ کیا تھا۔