آبنائے ہرمز سے محفوظ سفر صرف ایران کے اعلان کردہ راستوں سے ممکن ہے: سپاہ پاسداران کا انتباہ
3
M.U.H
25/06/2026
تہران:بعض حکام کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایک نئے راستے کے اعلان کے بعد سپاہ نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اعلان کردہ راستہ ہی آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے واحد راستہ ہے۔
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حکام کی جانب سے ایران کے مقرر کردہ راستے یا رابطہ کیے بغیر آبنائے ہرمزسے گزرنے کے لیے ایک نئے راستے کا اعلان کیا گیا جو ناقابل قبول اور مکمل طور پر خطرناک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا واحد راستہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اعلان کردہ راستہ ہے۔ ان راستوں سے ہٹ کر جہازوں کی آمدورفت بہت خطرناک اور ممنوع ہے۔
سپاہ پاسداران کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ چینل 16 کے ذریعے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے IRGC بحریہ کے ساتھ ہم آہنگی کی ضروری ہے، اور خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔