امام حسین علیہ السلام نے ہمیں ظلم نہ کرنے، ظلم نہ سہنے اورظلم پر خاموش نہ رہنے کا درس دیا: صدر مسعود پزشکیان
3
M.U.H
25/06/2026
تہران:صدر مملکت نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین (ع) نے ہمیں ظلم نہ کرنے، ظلم کو قبول نہ کرنے اور اس کے مقابلے میں خاموش نہ رہنے کا درس دیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں لکھا: اما بعد؛ دنیا ایسی ہے جیسے اس کا کبھی وجود ہی نہیں تھا اور آخرت گویا ہمیشہ سے ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے ہمیں ظلم، اقتدار کی ہوس اور مفاد پرستی کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیا۔جان قربان کی جاسکتی ہے لیکن آزادی کو قربان نہیں کیا جاسکتا تنہائی برداشت کی جاسکتی ہے لیکن حقیقت سے منہ نہیں موڑناگوارا نہیں۔ظالم بنو نہ مظلوم اور نہ ظلم پر خاموش رہو۔
صدر نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام بتائے ہوئے درس کے مطابق ہم نہ ظلم کریں گے، نہ ظلم سہیں گے اور نہ ہی ظلم پر خاموش رہیں۔